کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے کہا کہ "56 ایبنچ کے سینے" والے وزیر
اعظم نریندر مودی کے تمام وعدے ان کے پارلیمانی حلقہ وارانسی سمیت پورے ملک
میں کھوکھلے نکلے، جس سے دلبرداشتہ اترپردیش کے عوام بھارتیہ جنتا پارٹی
(بی جے پی) کے خلاف ووٹ دے رہے ہیں۔مسٹر گاندھی نے آج یہاں ضلع کے پنڈرا اسمبلی حلقہ میں ایک انتخابی ریلی سے
خطاب
کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش میں کانگریس سماج وادی پارٹی (ایس پی)
اتحاد کی حکومت بھاری اکثریت سے بننے جا رہی ہے۔مسٹر مودی سے وارانسی لوک سبھا حلقہ میں مقابلہ کر چکے اجے رائے کو بھاری
اکثریت سے جتانے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں حکومت بننے
کے بعد نوجوانوں کو روزگار اور کسانوں کے قرضوں کی معافی ترجیحی بنیاد پر
کی جائے گی۔